کبھی آپ پچھتائیں گے کہ اس #لبرل مذہب کو معاشرے میں پنپتا چھوڑ دیا تھا === امریکہ کی اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ووسٹر Islamic Society of Greater Worcester (میساچوسٹس) میں مجھ سے پہلے مصر کے ایک خطیب ہوتے تھے جو بیچارے آج کل جنرل سیسی کی جیل میں جا پھنسے ہیں، اللہ ان کو وہاں سے رہائی دلائے۔ ڈاکٹر صلاح سلطان۔ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ بزبانِ خود سنایا اور بعد ازاں ان کا یہی واقعہ شیخ وجدی غُنَیم نے شکاگو میں اکنا کے سالانہ کنونشن میں بھی نقل کیا۔ کہتے ہیں: میں مصر سے نیا نیا شریعت میں پی ایچ ڈی کر کے آیا تھا۔ سب حدیثیں ابھی حافظہ میں تازہ تھیں۔ اور امریکہ کا ماحول میرے لیے بہرحال نیا تھا۔ امریکہ میں ائمہ و خطباء کے پاس لوگ اپنے تقریباً سبھی مسائل لے کر آتے ہیں۔ فرماتے ہیں: ایک دن ایک فیملی میرے پاس آئی اور درخواست کی کہ میں ان کے ایک ٹین ایجر بچے کو فہمائش کےلیے ایک سیشن دوں جو جنسی بےراہ روی کا شکار ہونے لگا ہے، شاید کہ میرے سمجھانے سے کچھ سمجھ جائے۔ میں نے نوجوان کو اپنے آفس میں بلایا اور کچھ ابتدائی گفتگو کے بعد برسرِ مطلب آ گیا۔ واقعتاً محسوس ہوا، لڑکے کو نصیحت کی شدید ضرو...