آنسو کیا ہیں؟ _ واصف علی واصف
آنسو کیا ہیں؟ بس موتی ہیں __ چمکنے والے، بہنے والے۔ گرم آنسو انسان کی فریاد ہیں، پرانی یادوں کے ترجمان ہیں۔ یہ آنسو انمول خزانہ ہیں __ معصوم و پاکیزہ، مستور دوشیزه کے حُسن سے زیادہ حسِین، حُور سے زیادہ مکنُون؛ اور یہ خزانہ کمزور کی قوت ہے۔ دل کی اتھاه گہرائیوں سے نکلنے والا آبِ حیات کا چشمہ، سعادتوں کا سرچشمہ، آرزوؤں کے صحرا میں نخلستانوں کا مُژدہ۔ آنسو تنہائیوں کا ساتھی، دُعاٶں کی قبولیت کی نوید، انسان کے پاس ایسی متاعِ بےبہا ہے جو اُسے دیدہ وری کی منزل عطا کرتی ہے۔
یہ موتی بڑے انمول ہیں۔ یہ خزانہ بڑا گراں مایہ ہے۔ یہ تُحفہ فِطرت کا نادر عطیہ ہے۔ تقربِ الٰہی کے راستوں پر چراغاں کرنے والے موتی انسان کے آنسو ہیں۔
✍🏼: واصف علی واصف
📖: دل دریا سمندر
Comments
Post a Comment