Posts

Showing posts from January, 2021

ردیف، ‏قافیہ، ‏بندش، ‏خیال، ‏لفظ ‏گری ‏از ‏شہزاد ‏قیس

رَدیف ، قافیہ ، بندِش ، خیال ، لفظ گری وُہ حُور ، زینہ اُترتے ہُوئے سکھانے لگی کتاب ، باب ، غزل ، شعر ، بیت ، لفظ ، حُروف خفیف رَقص سے دِل پر اُبھارے مست پری کلام ، عَرُوض ، تغزل ، خیال ، ذوق ، جمال بدن کے جام نے اَلفاظ کی صراحی بھری سلیس ، شستہ ، مُرصع ، نفیس ، نرم ، رَواں دَبا کے دانتوں میں آنچل ، غزل اُٹھائی گئی قصیدہ ، شعر ، مسدس ، رُباعی ، نظم ، غزل مہکتے ہونٹوں کی تفسیر ہے بھلی سے بھلی مجاز ، قید ، معمہ ، شبیہ ، اِستقبال کسی سے آنکھ ملانے میں اَدبیات پڑھی قرینہ ، سَرقہ ، اِشارہ ، کِنایہ ، رَمز ، سوال حیا سے جھکتی نگاہوں میں جھانکتے تھے سبھی بیان ، علمِ معانی ، فصاحت ، علمِ بلاغ بیان کر نہیں سکتے کسی کی ایک ہنسی قیاس ، قید ، تناسب ، شبیہ ، سَجع ، نظیر کلی کو چوما تو جیسے کلی ، کلی سے ملی ترنم ، عرض ، مکرر ، سنائیے ، اِرشاد کسی نے ’’سنیے‘‘ کہا ، بزم جھوم جھوم گئی حُضُور ، قبلہ ، جناب ، آپ ، دیکھیے ، صاحب کسی کی شان میں گویا لغت بنائی گئی حریر ، اَطلس و کمخواب ، پنکھڑی ، ریشم کسی کے پھول سے تلووں سے شاہ مات سبھی گلاب ، عنبر و ریحان ، موتیا ، لوبان کسی کی زُلفِ معطر میں سب کی خوشبو م...

اداسی ‏ترک ‏کر ‏دو ‏اب ‏از ‏منان ‏قدیر ‏منان

اداسی ترک کر دو اب اداسی ترک کر دو اب یونہی بےکار مت بیٹھو کسی کے ہجر میں جاناں نہ خود کو اتنا تڑپاؤ اداسی ایک شعلہ ہے گھروں کو جو جلاتا ہے یہ دل بھی اک گھروندا ہے اگر جل جائے تو باقی نہیں رہتا ہے پھر کچھ بھی مری مانو وہ سارے خط جو اس نے تم کو لکھے تھے جلا ڈالو تمہیں جس نے بھلا ڈالا اسے تم بھی بھلا ڈالو!! (منان قدیر منان)

بھٹکتے ‏ہوئے ‏پرندے ‏|| ‏پشتو ‏ادب ‏سے ‏انتخاب

" بھٹکتے ہوئے پرندے " پشتو ادب سے فاروق سرور  خوب روتے ہیں دونوں پرندے،جب وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ انہیں محلوں سے بھری ہوئی اس بستی سے واپس جانا پڑے گا۔کمال کی حسین سی بستی ہوتی ہے،لیکن دونوں کو اب اس خوبصورت دنیا کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنا ہوتا ہے اور یہی دکھ کی بات ہوتی ہے۔اس طرح دو تین دن تو ان دونوں کو خوب روتے ہوۓ اور ماتم کرتے ہوئے گزرتے ہیں۔ جب وہ یہاں سے کوچ کرنے لگتے ہیں تو اس اجنبی پرندے کو خوب برا بھلا بھی کہتے ہیں،جس نے انہیں اس بستی کا پتہ دیا ہوتا ہے۔ دراصل اس پرندے نے انہیں بتایا ہوتا ہے کہ تم دونوں کو خواب اسی ایک بستی میں ہی ملیں گے،جو محلات کی بستی کے نام سے مشہور ہے،کیونکہ وہ خوابوں کی بستی کی تلاش میں بھٹک رہے ہوتے ہیں۔لیکن تلاش بسیار کے باوجود دونوں کو وہاں اس بستی میں کوئی بھی خواب نہیں ملتا ۔وہ ایک ایک محل کو چھان مارتے ہیں،لیکن دونوں کو وہاں خواب تو خواب ، انسان بھی نہیں ملتے۔انسانوں سے خالی بستی۔ یہ پھر عجیب سے بات ہوتی ہے۔کبھی کبھار وہ دونوں ایک دوسرے کو عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں ہیں کہ کہیں یہ جادو کی بستی تو نہیں؟ جونہی وہ مایوس ہو کر یہاں سے واپس...

نیکیاں ‏گنی ‏نہیں، ‏تولی ‏جائیں ‏گی

#نیکیاں_گِنی_نہیں_تولی_جائیں_گی  ذرا یہ نقطہ سمجھنے کی کوشش کریں   قرآن میں اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ محشر کے دن نیکیوں کو گنا جائے گا بلکہ یہ فرمایا ہے کہ نیکیوں کو تولا جائے گا۔ کس قدر حکمت ہے اس میں! اب معاملہ سب کے لیے یکساں ہے چاہے امیر ہو یا غریب، معذور ہو یا صحت مند؛ معاملہ گنتی پر نہیں بلکہ وزن پر ہے! اور نیکیوں کا وزن بڑھانے والے اسباب سب کے لیے یکساں طور پر میسر ہیں۔ بنیادی طور پر تین چیزیں ہیں جو آپ کی نیکیوں کا وزن بڑھاتی ہیں: 1. سب سے پہلی چیز نیت ہے  ہر کام صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ نیکی کرنے سے پہلے بار بار اپنی نیت کو ٹٹولیں کہ کہیں مَیں کسی اور کو تو خوش نہیں کر رہا، کہیں مخلوق میں تو اپنی عزت نہیں بڑھا رہا۔ بار بار ٹٹولیں کہ میرا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے۔ 2. دوسری چیز طریقہ ہے اسلام اتنا کامل ہے کہ بیت الخلا سے بیت اللہ تک کے سارے طریقے آپ کو بتا چکا ہے۔ جب نیکی کرنے لگیں تو یہ ضرور دیکھیں کہ اس کے لیے اللہ کا کیا حکم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کیا طریقہ تھا، یہ کہ بالکل اس کے مطابق کی جائے يعنى نیکی قرآن و سنت كے مطابق...

وہ ‏لکھتا ‏ہے ‏از ‏یوسف ‏خالد

وہ لکھتا ہے بہت بےساختہ لکھتا ہے پھر لکھ کر مٹاتا ہے مٹا کر یہ سمجھتا ہے کہ اس نے دل کی حالت کو عیاں ہونے سے روکا ہے اسے معلوم ہی کب ہے کہ جو دل پر گزرتی ہے وہ حالت چُھپ نہیں سکتی! اسے اظہار تک آنے میں کتنی دیر لگتی ہے! وہ کب روکے سے رُکتی ہے! وہ رستہ ڈھونڈ لیتی ہے کبھی اشکوں کی صورت میں کبھی آہوں کی صورت میں کبھی آنکھوں کی ویرانی سے ظاہر ہونے لگتی ہے! وہ ناداں جانتا کب ہے اسے معلوم ہی کب ہے کہ یہ دل ہے! یہ اپنی بات کہنا جانتا ہے بات کرنے کے ہنر سے خوب واقف ہے!! (یوسف خالد)