مَیں نے ٹھیک کیا ہے نا!! ‏از ‏امجد ‏اسلام ‏امجد

مَیں نے ٹھیک کیا ہے ۔۔۔ نا!

کہتے ہیں جب گھر میں اچانک
ایسی آگ بھڑک اٹھے
جو چشمِ زدن میں
ہر اک شے کو اپنی لپیٹ میں لے لے
آگ بجھانا مشکل ہو اور
گھر کا اثاثہ اس سے بچانا ناممکن ۔۔۔ تو
ایک ہی رستہ رہ جاتا ہے
جو بچتا ہے وہی بچاؤ!
گھر کی سب سے قیمتی چیزیں ہاتھ میں لو اور
اس سے دور نکل جاؤ

میرے دل میں بھی ایسی ہی آگ لگی تھی
میں نے جلدی جلدی آنکھ میں تیرے بجھتے خواب سمیٹے
تیری یاد کے ٹکڑے چن کر دھیان میں رکھے
اور اس آگ میں دل کو جلتا چھوڑ کے دور نکل آیا ہوں
مَیں نے ٹھیک کیا ہے ۔۔۔ نا!!؟

(امجد اسلام امجد)

Comments

Popular posts from this blog

The Romantic Poet

میں ‏نے ‏اکثر ‏یہ ‏سوچا ‏یے ‏از ‏یوسف ‏خالد

اداسی ‏ترک ‏کر ‏دو ‏اب ‏از ‏منان ‏قدیر ‏منان